ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ثانیہ مرزا پر بننے والی فلم ترغیب دینے والی ہو گی:شاہ رخ

ثانیہ مرزا پر بننے والی فلم ترغیب دینے والی ہو گی:شاہ رخ

Thu, 14 Jul 2016 18:17:57  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پر بننے والی کوئی بھی فلم لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہوگی اور وہ چاہیں گے کہ اس طرح کی فلم وہ بنائیں ۔شاہ رخ خان نے گزشتہ شام حیدرآباد میں ’ایس اگینسٹ آڈز ’عنوان والی ثانیہ کی سوانح عمری کی رسم اجرا کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ جب بھی ثانیہ پر فلم بنے گی، مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت ترغیب دینے والی اور لاجواب ہوگی۔ شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ اورمیں نہیں جانتا ، آپ ان سے پوچھیں کہ کیا وہ مجھے اپنے عاشق کا کردار ادا کرنے کی اجازت دیں گی، لیکن یقینی طور پر میں اس فلم کو بناؤں گا۔شاہ رخ نے اس امید کااظہار کیا کہ ہندوستانی کھیلوں پر مبنی فلمیں جلد ہی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی درج کرانے کے لائق ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ جب بھی کسی خاتون کھلاڑی یا مرد کھلاڑی پر فلمیں بنتی ہیں تو ہم حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوجاتے ہیں، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ بنائی جائیں۔جب بھی یہ کسی ہندوستانی کھلاڑی کی بات ہوتی ہے تو آپ اپنے ملک کے لیے فخر محسوس کرتے ہیں۔خان نے بتایاکہ ہمارے ملک کی شاید کچھ کھیلوں کو چھوڑ کر کبھی بھی بین الاقوامی شناخت نہیں بن پائی ہے،لیکن انشاء اللہ ،ایسا بہت جلد ہو گا، کیونکہ چیزیں اب رفتار پکڑ رہی ہیں۔ثانیہ کی کتاب کو ترغیب دینے والی بتاتے ہوئے 50 سالہ کنگ خان نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کی کتاب ظاہر ی طور پر ہم سب کو بہت ترغیب دے گی۔جب آپ کے ارادے مضبوط ہوتے ہیں تو کچھ بھی آپ کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا اور نہ ہی کوئی رکاوٹ آ سکتی ہے۔میں ان باتوں بر یقین رکھتا ہوں،میں نے ہمیشہ ان کے(ثانیہ)کیریئر کی تقلید کی ہے اور وہ مجھ سمیت سبھی کھیل عاشقوں کے لیے تازگی اور بہت خوبصورتی لے کر آئی ہیں۔


Share: